کسی کو امن خراب نہیں کرنے دیں گے، ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

نامہ نگار  جمعـء 16 نومبر 2012
 ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جو یکم محرم سے 12 محرم تک کام کرے گا۔ فوٹو: فائل

ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جو یکم محرم سے 12 محرم تک کام کرے گا۔ فوٹو: فائل

سانگھڑ: محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سکندر علی خشک اور ونگ کمانڈر انڈس رینجرز خواجہ مسعود احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

جس میں ماتمی اور تعزیے کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جلوس کے راستوں پر صفائی کے علاوہ روشنی اور سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جو یکم محرم سے 12 محرم تک کام کرے گا، کنٹرول روم میں محکمہ ریونیو کے افسران و عملہ سے 24 گھنٹے فون نمبر0235-541609، فیکس 0235-541601 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔