جہانگیر ترین کا شہباز شریف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

شہباز شریف نے غلط الزام لگایا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کی بیرون ملک کمپنیاں ہیں، ترجمان تحریک انصاف

شہباز شریف نے غلط الزام لگایا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کی بیرون ملک کمپنیاں ہیں، ترجمان تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو الزامات پر 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک اںصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وزاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ان پر الزامات عائد کرنے پر 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ جہانگیر ترین پاکستان کی اعلیٰ اور شفاف کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور انہوں نے 5 سال میں 13 ارب 58 کروڑ روپے ٹیکس دیا۔


دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے کہا کہ شہباز شریف نے غلط الزام لگایا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کی بیرون ملک کمپنیاں ہیں جب کہ قرض معافی کی جعلی دستاویز وزیراعظم ہاؤس میں بنی جو مریم نواز کی نگرانی میں بنائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین شہباز شریف کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر حکومتی ارکان نے جہانگیر ترین پر بینکوں سے قرضے معاف کرانے کا الزام عائد کیا تھا تاہم گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی تھی۔

Load Next Story