ٹائیگر شروف نے ڈانس اسکول کھولنے کی خواہش ظاہرکردی

شوبز ڈیسک  جمعرات 28 اپريل 2016
بھارت میں بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے اور میں اسی کی تربیت کے لیے ڈانس اسکول کھولنا چاہتا ہوں، ٹائیگرشروف فوٹو: فائل

بھارت میں بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے اور میں اسی کی تربیت کے لیے ڈانس اسکول کھولنا چاہتا ہوں، ٹائیگرشروف فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈاداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی تربیت کے لیے ڈانس اسکول کھولنا چاہتے ہیں یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔

ٹائیگرشروف کاکہناتھا کہ بھارت میں بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے اور میں اسی کی تربیت کے لیے ڈانس اسکول کھولنا چاہتا ہوں جہاں ہر کوئی داخلہ لے سکے گا ان کا کہنا تھا کہ لوگ عام طور پر ڈانس کے مقابلوں میں شرکت کرکے خود کو منوانے اور اپناٹیلنٹ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں مگر میں اس بات کے سخت خلاف ہوں اور چاہتا ہوں کہ پہلے وہ کسی اسکول میں باقاعدہ رقص کی تربیت حاصل کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔