- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
پنجاب میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ جنت نہیں ،ثنا اللہ
لاہور: صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پنجاب میں کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں حکومت کی رٹ نہ ہو پنجاب میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ جنت نہیں ۔
اگر کوئی کہتا ہے کہ پنجاب میں فلاں جگہ پر کوئی دہشتگردی کا ٹریننگ سینٹر ہے تو ہمیں بتائے ہم کارروائی کریں گے۔پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ اے این پی اور ایم کیوایم مان رہے ہیں کہ حکومت کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے تو پیپلزپارٹی کو بھی مان لینا چاہئے ۔ہم فوج کے ٹیک اوورکرنے کیخلاف ہیں لیکن سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج کی خدمات لینے میں کوئی اعتراض نہیں ،کراچی کے نوگوایریاز کو ختم ہونا چاہئے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاکہ یہ کہنا درست نہیں کہ حکومت کراچی کے حالات ٹھیک کرنے میں سنجیدہ نہیں۔میڈیا آدھی بات بتاتا ہے ہم نے سارے لوگوں کی ہیڈ منی ختم نہیں کی تھی جن لوگوں کی ہیڈمنی ختم کی گئی ان کے بارے میں تحقیقات ہوئیں اور جب وہ بے قصور ثابت ہوئے تو پھر ان کے نام لسٹ میں سے نکالے گئے ہیں ۔کراچی میں سوات جیسا آپریشن نہیں کیا جاسکتا کراچی کے عوام اور سوات کے لوگوں کے رہن سہن میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔
ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر نے کہاکہ حکومت نے آج تک کراچی کے حالات کو ٹھیک کرنے میں سنجیدگی نہیں دکھائی اگر نیت کرلی جائے تو ایک ماہ میں کراچی کے حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں۔کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ہونا چاہئے۔اے این پی کے رہنما زاہد حسین نے کہا کہ لشکر جھنگوی ،جیش محمد ، لشکرطیبہ کے ہیڈکوارٹرز کہاں ہیں یہ سارے گروپ سارے پاکستان کا امن خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔