میں قطرینہ اور دپیکا نہیں بن سکتی، نرگس فخری

شوبز ڈیسک  ہفتہ 30 اپريل 2016
اس مقام پر پہنچنے کے لیے میں نے اپنی اخلاقی اقدار کی قربانی نہیں دی، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

اس مقام پر پہنچنے کے لیے میں نے اپنی اخلاقی اقدار کی قربانی نہیں دی، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: امریکی نژاد ماڈل اور اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں انھیں اداکارہ قطرینہ کیف جیسی کامیابی تو نہیں ملی لیکن وہ اچھا کام کرنا چاہتی ہیں۔

نرگس نے 2011 میں امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔نرگس اپنے بالی وڈ کے سفر کو آسان نہیں مانتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں جن لوگوں کے ساتھ میں نے کام کیا مجھے لگا کہ وہ میرا ساتھ دیں گے لیکن انھوں نے بھی مجھے تنہا چھوڑ دیا۔نرگس کہتی ہیں ایسا وقت بھی آیا تھا جب میں نے سوچا سب کچھ چھوڑ کر چلی جاؤں لیکن مجھے لوگوں کو بتانا تھا کہ میں کمزور نہیں ہوں۔ مجھے پتہ ہے کہ میں قطرینہ کیف یا دپیکا جیسی نہیں بن سکتی۔انھوں نے کہا کہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے میں نے اخلاقی اقدار کی قربانی نہیں دی  جس پر مجھے فخر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔