تھائی لینڈ میں بم دھماکا وفائرنگ ، 2 شہری ہلاک، 4 زخمی

ایکسپریس اردو  ہفتہ 21 جولائی 2012
یالا کے نواح میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 39 سالہ شخص جاںبحق ہوگیا, فوٹو فائل

یالا کے نواح میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 39 سالہ شخص جاںبحق ہوگیا, فوٹو فائل

بنکاک: جنوبی تھائی لینڈ میں پرتشدد واقعات میں دو شہری ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔ تھائی لینڈ کی افواج کے ایک ترجمان نے ان واقعات کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ صوبہ پاتانی میں پیش آیا جہاں ایک 25 سالہ سیکیورٹی گارڈ کو مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

جبکہ دوسرا واقعہ یالا کے نواح میں پیش آیا جہاں سڑک کنارے بم دھماکے سے ایک 39سالہ شخص جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ شنگھائی کلوک میں جمعہ کی صبح ایک شاپنگ سٹریٹ میں کار بم دھماکے سے تین افراد شدید زخمی جبکہ کئی دکانیں تباہ ہوگئیں۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔