سونم کپور کو ذاتی زندگی میں مداخلت سخت ناپسند

شوبز ڈیسک  اتوار 1 مئ 2016
 اپنی ساری توجہ کیریئر پر مرکوز رکھنا چاہتی ہوں، سونم کپور فوٹو: فائل

اپنی ساری توجہ کیریئر پر مرکوز رکھنا چاہتی ہوں، سونم کپور فوٹو: فائل

ممبئی: وڈ اداکارہ سونم کپور کو یہ بات سخت ناگوار گزرتی ہے جب کوئی ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں سوال جواب کرے۔

حال ہی میں ایک جریدے کو انٹرویو میں سونم کپور کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں قدم رکھنے سے پہلے انھیں بڑوں نے بتادیا تھا کہ میڈیا اور دوسرے لوگ ہر وقت آپ کی کھوج میں لگے رہیں گے اس لیے میں تب سے بہت محتاط رہتی ہوں۔انھوں نے اس بات کو سخت ناپسندیدہ قرار دیا کہ کوئی ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرے۔اپنی ساری توجہ کیریئر پر مرکوز رکھنا چاہتی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔