پیرس : مجسمہ ساز نے 5 ٹن وزنی چاکلیٹ کا درخت بنالیا

 جمعـء 16 نومبر 2012
یہ چاکلیٹ ٹری بنانے کا مقصد عوام میں جنگلی حیات کے تحفظ کو اجاگر کرنا ہے، فوٹو : رائٹرز

یہ چاکلیٹ ٹری بنانے کا مقصد عوام میں جنگلی حیات کے تحفظ کو اجاگر کرنا ہے، فوٹو : رائٹرز

پیرس: ایک مجسمہ ساز نے 5 ٹن وزنی چاکلیٹ کا درخت بناکر شائقین کو حیران کردیا ۔

پیٹرک راجر نامی مصور چاکلیٹ سے مجسمے بنانے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے پیرس کے اسٹورمیں چاکلیٹ سے 5 ٹن وزنی ایک درخت بناکر لوگوں کو حیران کردیا ہے، اس درخت پرچاکلیٹ سے بنائے گئے بندر بھی بٹھائےگئے ہیں۔

پیٹرک راجر کا کہنا تھا کہ یہ چاکلیٹ ٹری بنانے کا مقصد عوام میں جنگلی حیات کے تحفظ کو اجاگر کرنا ہے ، چاکلیٹ سے بنے اس درخت کی اونچائی 5 میٹر ہے اور یہ درخت آنے والے کرسمس سیزن میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔