فلم "دی ہوسٹ" کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 16 نومبر 2012
"دی ہوسٹ" مستقبل پر  بنائی گئی ہے جس میں خلائی مخلوق دنیا کو تباہ کرنے کے مشن پر نکلتی  ہے ، فوٹو : وکی پیڈیا

"دی ہوسٹ" مستقبل پر بنائی گئی ہے جس میں خلائی مخلوق دنیا کو تباہ کرنے کے مشن پر نکلتی ہے ، فوٹو : وکی پیڈیا

لاس اینجلس: خلائی مخلوق کی تباہ کاریوں پر مبنی ہالی ووڈ کی نئی فلم “دی ہوسٹ” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا.

ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم “دی ہوسٹ” کی کہانی  تھرل سے بھرپورہے، یہ فلم ٹوائیلائیٹ سیریز کی مصنفہ سٹیفنی مئیرز کی نئی کتاب پر مبنی ہے،”دی ہوسٹ” کی کہانی مستقبل پر مبنی ہے جس میں خلائی مخلوق دنیا کو تباہ کرنے کے مشن پر نکلی  ہے۔

“دی ہوسٹ” میں دائین کروگر اور ولیم ہرٹ سمیت دیگر اداکار کام کر رہے ہیں، فلم کو 29 مارچ 2013 کو دنیا بھر کے سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔