لاہورمیں ڈاکٹرنے گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی

ڈاکٹرطاہرکافی عرصے سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے، اہلیہ کا بیان


ویب ڈیسک May 01, 2016
خودکشی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

جوہرٹاؤن میں 45 سالہ ڈاکٹر نے گلے میں پھندا ڈال کرخود کشی کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 45 سالہ ڈاکٹرطاہر نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ڈاکٹر طاہر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کافی عرصے سعودی عرب میں رہنے کے بعد چند ماہ قبل ہی وطن واپس لوٹے تھے، رات گئے وہ مجھے اور بچوں کو سسرال چھوڑ کر آئے تھے اور وہ کافی عرصے سے ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈٖاکٹر طاہر کی خودکشی کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن ان کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی دیکھا جارہا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا باقائدہ آغازکردیا گیا ہے۔ لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں