رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،ملک بھر میں آج پہلا روزہ ہے

ایکسپریس اردو  ہفتہ 21 جولائی 2012
اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مفتی محمد رفیق حسنی ،قاضی نیاز حسین نقوی ،مولانا شبیر احمد اظہری ودیگر نے شرکت کی. فائل فوٹو

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مفتی محمد رفیق حسنی ،قاضی نیاز حسین نقوی ،مولانا شبیر احمد اظہری ودیگر نے شرکت کی. فائل فوٹو

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا ہے ، پہلا روزہ ہفتے (آج) کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہوا۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مفتی محمد رفیق حسنی ،قاضی نیاز حسین نقوی ،مولانا شبیر احمد اظہری ودیگر نے شرکت کی ۔اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئے، شاہ پور چاکرسندھ اور تحصیل تونسہ ڈیرہ غازی خان کے ایک علاقے کچھی ونگا سے شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد اتفاق رائے سے شہادتیں کے قابل قبول ہونے کا فیصلہ کیا گیا اور رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔