پاکستانی نژاد باڈی بلڈر کی کوریا میں ’’ مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ ‘‘ میں دوسری پوزیشن

جمال سعود نے فیزیکل فٹنس برائے ماڈلنگ کے ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا۔


ویب ڈیسک May 02, 2016
جمال سعود فیزیکل فٹنس برائے ماڈلنگ کے ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کیا - فوٹو: محمد حمید قریشی

پاکستانی نژاد باڈی بلڈر جمال سعود نے کوریا میں ہونے والی''مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ '' میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوریا میں ہونے والی''مسل مینیا یونیورس چیمپئن شپ '' میں دنیا بھر کے تن سازوں نے حصہ لیا جب کہ پاکستانی نژاد باڈی بلڈر جمال سعود نے اپنی خوبصورت جسامت سے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فیزیکل فٹنس برائے ماڈلنگ کے ایونٹ میں فتح حاصل کرکے جمال سعود نے پہلی بار پاکستان کا نام فاتحین میں لکھوایا۔

دوسری جانب پاکستانی شائقین نے جمال سعود کی اس کامیابی پرسوشل میڈیا پرڈھیروں مبارکباد دی اور سعود جمال کو پاکستان کا فخر قرار دیا۔

مقبول خبریں