اکشے کمار اہلیہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے نامعلوم مقام پر چلے گئے

شوبز ڈیسک  منگل 3 مئ 2016
اکشے کمار کی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر اور پیغام سے پتہ چلتا ہے کہ وہ انڈیا سے باہر کسی جگہ موج مستی کر رہے ہیں فوٹو : فائل

اکشے کمار کی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر اور پیغام سے پتہ چلتا ہے کہ وہ انڈیا سے باہر کسی جگہ موج مستی کر رہے ہیں فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمارممبئی میں پڑنے والی گرمی سے تنگ آکر چھٹیاں منانے کسی ٹھنڈے اور پرفضا مقام پر چلے گئے ہیں۔

ان کے ساتھ ان کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ بھی ہیں تاہم دونوں نے اس مقام کو خفیہ ہی رکھنا بہتر سمجھا ہے جہاں وہ دونوں ان دنوں چھٹیاں منانے میں مصروف ہیں۔اکشے کمار کی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر اور پیغام سے پتہ چلتا ہے کہ وہ انڈیا سے باہر کسی جگہ موج مستی کر رہے ہیں۔ اکشے اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ ممبئی کی جھلسادینے والی گرمی کا ہم نے علاج ڈھونڈا ہے اور قدرتی نظاروں کا مزہ لینے ہاں آئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔