ہالی وڈ میں جانے کا کبھی سوچا بھی نہیں تھا،عرفان خان

شوبز ڈیسک  بدھ 4 مئ 2016
 2000میں کیریئر کے مشکل دور سے گزرا لیکن 2001میں فلم ’’واریئر‘‘نے کایا پلٹ دی، عرفان خان فوٹو: فائل

2000میں کیریئر کے مشکل دور سے گزرا لیکن 2001میں فلم ’’واریئر‘‘نے کایا پلٹ دی، عرفان خان فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکارعرفان خان ہر کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں لیکن وہ اپنے کیریئر کے ان مشکل دنوں کو کبھی نہیں بھولتے جب انھیں انڈسٹری میں اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا تھا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں عرفان خان نے بتایا کہ 2000میں ان کے کیریئر کا سب سے مشکل دور آیا جب بالی وڈ میں بڑے بڑے اداکاروں کا طوطی بول رہا تھا ایسے میں انھیں اپنی شناخت بنانے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔

انھوں نے کہا کہ 2001میں فلم’’واریئر‘‘نے ان کی کایا پلٹ دی۔ ناکامیوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوا ۔میں اس وقت حوصلہ ہار جاتا تو آج اس مقام پر نہ ہوتا۔عرفان خان نے کہا کہ ہالی وڈ میں جانے کا کبھی سوچا نہیں تھاجہاں دنیا کے باصلاحیت فنکار کام کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔