شردھا نے ادتیا رائے سے تعلق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

شردھا کپور نے ادتیا رائے کے ساتھ فلم ’’اوکے جانو‘‘ میں ساتھ کام کرنے کی بھی تصدیق کردی۔


ویب ڈیسک May 04, 2016
شردھا کپور نے ادتیا رائے کے ساتھ فلم ’’اوکے جانو‘‘ میں ساتھ کام کرنے کی بھی تصدیق کردی۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی ادکارہ شردھا کپورنے ادتیار رائے کپور سے تعلق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جب کہ دونوں نئی فلم ''اوکے جانو'' میں ایک ساتھ جلوہ گر بھی ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ''عاشقی ٹو'' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی نوجوان اداکارہ شردھا کپور اور ادتیارائے کپورکے حوالے سے متضاد خبریں گردش کررہی تھیں اور یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں فلم '' او کے جانو'' میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے تاہم اب شردھا کپور نے فلم میں ادتیا رائے کے ساتھ فلم میں آنے کی تصدیق کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے اور ادتیا رائے کپور کے تعلق کے بارے میں خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بالکل اکیلی ہوں جب کہ لوگ ہمیں ''عاشقی ٹو'' کے بعد بڑے پردے پر دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ''اوکے جانو'' بالکل منفرد فلم ہے جس میں مزاح کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے فلم ''عاشقی ٹو'' نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

مقبول خبریں