کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی کالعدم جماعت کے 3 کارندے گرفتار

گرفتار کیے گئے ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، ذرائع

گرفتار ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے: فوٹو:فائل

حساس اداروں کی جانب سے سرجانی ٹاون یارو گوٹھ میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کالعدم جماعت کے 3 کارندے گرفتار کر لیے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کی جانب سے سرجانی ٹاون یارو گوٹھ میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے 3 کارندے گرفتار کرلیے گئے، گرفتار کیے گئے ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
Load Next Story