ایوارڈزصرف ایک شام کی چمک دمک کا نام ہیں، منوج باجپائی

شوبز ڈیسک  جمعرات 5 مئ 2016
ایوارڈ ملنے کے بعد نہ ہی ہمارا احساس بڑھتا ہے اور نہ ہی یہ ہمیں نئی فلم دلاتے ہیں، اداکار: فوٹو؛ فائل

ایوارڈ ملنے کے بعد نہ ہی ہمارا احساس بڑھتا ہے اور نہ ہی یہ ہمیں نئی فلم دلاتے ہیں، اداکار: فوٹو؛ فائل

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کاکہناہے کہ آسکر ایوارڈ سے فلم اور فلمساز دونوں کو فائدہ ہوتا مگر بھارتی ایوارڈ صرف ایک شام کی چمک دمک کا نام ہیں ان سے نہ تو کسی فلم اور نہ ہی فنکارکو فائدہ پہنچتاہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منوج باجپائی کا کہناتھا کہ بھارتی ایوارڈ کچھ مختلف نہیں ہیں۔ ایوارڈ ملنے کے بعد نہ ہی ہمارا احساس بڑھتا ہے اور نہ ہی یہ ہمیں نئی فلم دلاتے ہیں۔ قومی ایوارڈ سے بھی کچھ نہیں بدلتا ہے۔ میں 25 ایسی فلموں کی مثال دے سکتا ہوں جو قومی ایوارڈ ملنے کے باوجود ریلیز نہیں ہوسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔