دپیکا پڈوکون کا ہالی وڈ فلم ’’دی ممی‘‘کے لیے آڈیشن

شوبز ڈیسک  جمعـء 6 مئ 2016
یہ بھی بتایا گی ہے کہ اس شاٹ کی ناکامی پر وہ اس ہالی وڈ فلم میں اہم کردار سے محروم ہوسکتی ہیں۔:فوٹو : فائل

یہ بھی بتایا گی ہے کہ اس شاٹ کی ناکامی پر وہ اس ہالی وڈ فلم میں اہم کردار سے محروم ہوسکتی ہیں۔:فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جو ان دنوں ہالی وڈ میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہیں کو نئی ہالی وڈ فلم ’’دی ممی‘‘میں اہم کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔

انھیں معروف ہالی وڈ اداکار ٹام کروز اور صوفیہ بوتیلا کے مقابلے میں کاسٹ کیا جارہا ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی باقاعدہ شوٹنگ سے قبل دپیکا پڈوکون نے ایک شاٹ کے لیے آڈیشن دیا ہے فلم میں ان کی شمولیت اس شاٹ کی کامیابی سے مشروط ہے۔ یہ بھی بتایا گی ہے کہ اس شاٹ کی ناکامی پر وہ اس ہالی وڈ فلم میں اہم کردار سے محروم ہوسکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔