جمہوریت کی چھتری تلے ’’کرپشن اتحاد‘‘ چلایا جارہا ہے، عمران

ایکسپریس اردو  ہفتہ 21 جولائی 2012
عدلیہ انصاف کا بول بالا چاہتی ہے ،حکمران اسے جمہوریت پر ضرب سمجھتے ہیں، لندن میں خطاب۔ فوٹو ایکسپریس

عدلیہ انصاف کا بول بالا چاہتی ہے ،حکمران اسے جمہوریت پر ضرب سمجھتے ہیں، لندن میں خطاب۔ فوٹو ایکسپریس

لندن: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جمہوریت کی چھتری کے سائے میں کرپشن کی کولیشن چلائی جارہی ہے، صدرزرداری نے اپنے بچائو کیلیے وزیراعظم راجا پرویزاشرف کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔ لندن میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عد لیہ انصاف کا بول بالا کرنا چاہتی ہے تو حکمران اس کو جمہوریت پرضرب کا رونا روتے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ وہ ایک لاکھ افراد کو لیکر وزیرستان جائیں گے تاکہ ڈرون حملوں میں مارے گئے افراد سے متعلق حقائق سامنے آسکیں۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنماء و سابق ممبر ضلع کونسل محمد انور پاشا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی کا سونامی میرے نہیں عوام کے اقتدار کی ضمانت ہے، ماضی کی حکومتوں نے اقتدار کے لئے عوام کو استعمال کیا ہم اقتدار کو عوام کے لیے استعمال کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔