پاکستان کبڈی کا ایشیائی چیمپئن بن گیا

ایشیاء کبڈی کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی


Editorial May 08, 2016
ہمارے ارباب اختیار کو چیمپین کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور کبڈی کے کھیل کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کوشش کرنا چاہیے۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON: ایشیاء کبڈی کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پی او ایف واہ کینٹ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل معرکے میں بھارت کو 31 پوائنٹس کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا، ٹورنامنٹ میں بھارت نے دوسری اور ایران نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں بھارت افغانستان، ایران، سری لنکا اور نیپال کی ٹیمیں شامل تھیں، ٹورنامنٹ 2 مئی سے 6 مئی تک واہ اسپورٹس کمپلیکس میں جاری رہا۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے زبردست مہارت اور پھر تی کا مظاہرہ کیا اور بھارتی ٹیم کو کسی بھی موقع پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ اہل وطن کے لیے بھارت سے جیت کی خبر سب سے زیادہ خوش آیند ہوتی ہے ۔کبڈی کے کھیل کو قوت، چستی اور مہارت یکجا ہوکر اسے انتہائی تھرلنگ بنا دیتی ہیں۔

ہمارے ارباب اختیار کو چیمپین کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور کبڈی کے کھیل کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی کوشش کرنا چاہیے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والوں بھارت افغانستان، ایران، سری لنکا اور نیپال شامل تھے، ٹورنامنٹ 2 مئی سے 6 مئی تک واہ اسپورٹس کمپلیکس میں جاری رہا۔

مقبول خبریں