ارسلان کیس،تحقیقاتی ٹیم نے ملک ریاض کابیان ریکارڈکرلیا

ایکسپریس اردو  ہفتہ 21 جولائی 2012
ٹیم کاارسلان کونوٹس،ملک ریاض نے ثبوت پیش کردیے،مزیدثبوتوںکیلیے وقت مانگ لیا, فائل فوٹو

ٹیم کاارسلان کونوٹس،ملک ریاض نے ثبوت پیش کردیے،مزیدثبوتوںکیلیے وقت مانگ لیا, فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈاکٹر ارسلان افتخارکیس کی تحقیقات کیلیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جمعے کو ملک ریاض کا بیان ریکارڈکرلیاہے۔نیب ہیڈکوارٹرز میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ممبران نے ملک ریاض کی جانب سے ڈاکٹر ارسلان افتخارپرلگائے الزامات کا جائزہ لیا اور ملک ریاض کے بیان کے بعدانھیں تفصیلی سوالنامہ دیا گیا کہ وہ اس کامفصل جواب24جولائی تک مشترکہ ٹیم کے پاس جمع کرادیں ۔

ملک ریاض نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ڈاکٹر ارسلان پرعائدالزامات کے حوالے سے ثبوت بھی پیش کیے اور ٹیم کو بتایا کہ وہ مزید ثبوت بھی پیش کریں گے لہٰذااس کیلیے کچھ وقت دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر ارسلان کوکی گئی غیر قانونی ٹرانزیکشن کے ثبوت فراہم کریںگے ۔ملک ریاض کا بیان ریکارڈکرنے کے بعد نیب نے ڈاکٹر ارسلان کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں اور ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 23جولائی کو بیان ریکارڈکرانے کیلیے پیش ہوں۔

آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ سمن کی تعمیل کرائیں۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیس کی تحقیقات کے دوران ثبوت حاصل کرنے کیلیے لندن اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کرے گی ۔ٹیم کی تحقیقات کا دارومدار فراہم کردہ ثبوتوں پر ہی ہوگا۔

آن لائن کے مطابق ملک ریاض نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں تحقیقاتی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے اور وہ پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرا رہے ہیں ،اگرکسی کو تحقیقاتی ٹیم پر تحفظات ہیں تو وہ اس کو تبدیل کرادے ، انھوں نے کہاکہ انھیں چیف جسٹس پر اعتمادہے اورانھوںنے اپنامقدمہ اللہ پرچھوڑدیا ہے،ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جارہی ہے جسے اب بند ہوجانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔