ہالی وڈ میں کامیابی نہیں مل سکی سونم کپور کا اعتراف

شوبز ڈیسک  پير 9 مئ 2016
سونم سمجھتی ہیں کہ ہالی وڈ کے لیے انھیں ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔  فوٹو : فائل

سونم سمجھتی ہیں کہ ہالی وڈ کے لیے انھیں ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی وڈ کی باصلاحیت اداکارہ سونم کپور کی بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابیوں کی لمبی فہرست ہے لیکن اداکارہ ہالی وڈ میں کوشش کے باوجود خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں اور اس بات کا انھوں نے خود بھی اعتراف کیا ہے۔

سونم کپور کاکہنا ہے کہ انھوں نے ہالی وڈ میں انٹری کے لیے آڈیشن بھی دیا لیکن کامیاب نہیں ہو پائیں۔ وہ سمجھتی ہیں کہ ہالی وڈ کے لیے انھیں ابھی مزید محنت کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔