بچوں کی ہرخواہش پوری کرتا ہوں،شاہ رخ خان

شوبز ڈیسک  پير 9 مئ 2016
 ہر باپ کی طرح مجھے اپنے بچوں سے بہت پیار ہے، شاہ رخ خان فوٹو؛فائل

ہر باپ کی طرح مجھے اپنے بچوں سے بہت پیار ہے، شاہ رخ خان فوٹو؛فائل

ممبئی:  بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کہتے ہیںجوکماتا ہوں اپنی ذات پر بالکل خرچ نہیں کرتا۔میرے ساتھ صرف سات دن رہ کر دیکھ لیں آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ میرا طرز زندگی فقیرانہ ہے۔

انھوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی کامیابی کا جشن نہیں مناتا اور اس پر اتراتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر باپ کی طرح مجھے اپنے بچوں سے بہت پیار ہے اور اپنے لیے کچھ خریدوں یا نہ نہ خریدوں ،بچوں کے منہ سے نکلی ہوئی ہر بات پوری کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔