پشاورسے ایکسپریس میڈیاگروپ کے انگریزی اخبارکااجرا

ایکسپریس اردو  ہفتہ 21 جولائی 2012
پشاور:ایکسپریس میڈیا کے ڈائریکٹر آپریشنز اشفاق اﷲ خان ایکسپریس ٹریبیون ہاکروں میں تقسیم کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

پشاور:ایکسپریس میڈیا کے ڈائریکٹر آپریشنز اشفاق اﷲ خان ایکسپریس ٹریبیون ہاکروں میں تقسیم کررہے ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

پشاور: ایکسپریس میڈیاگروپ کاانگریزی اخبارایکسپریس ٹریبیون پشاورسے شروع کردیا گیا، گروپ کے ڈائریکٹرآپریشنزاشفاق اﷲخان نے جمعے کی صبح اخبار مارکیٹ میں اخبارخودہاکروں میںتقسیم کر کے اس کاباضابطہ افتتاح کیا۔اس موقع پراخبارمارکیٹ میںجشن کاسماں تھا ہرطرف ایکسپریس ٹریبیون کے بینرزاورفلیکس آویزاںتھے۔

اس موقع پرخطاب میںاشفاق اﷲخان نے کہا کہ ایکسپریس میڈیاگروپ نے اپنے انقلابی اقدامات کی بدولت اخبارمارکیٹ میںسالوں سے قائم اجارہ داری کاخاتمہ کردیاہے،اخبارفروش اس بات کے گواہ ہیںکہ ہم سے پہلے آپ اخبارفروشوں کااستحصال ہورہاتھااورجائزحق نہیںمل رہاتھامگرہم نے آپ کے ساتھ کیے گئے وعدوںکوہمیشہ عملی جامہ پہنایا ہم روزنامہ ایکسپریس کی کمیشن کوچالیس فیصد پر لے گئے اوراب انگریزی اخبارمیںبھی اخبارفروش بھائیوں کے مفادات کومدنظر رکھتے ہوئے کمیشن کوآپ کی توقعات سے زیادہ رکھاہے۔

انھوں نے کہاہم نے ہمیشہ اخبارفروش دوست پالیسی اپنائی ہے۔ اشفاق اﷲ خان نے کہاکہ ہماری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ہم ہرجگہ اخبارفروشوںکیساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھیںجوکہ ہماری روایت بھی ہے اورہم اس روایت کوبرقرار رکھناچاہتے ہیںاس لیے ملک کے ہرشہر میںہم نے آپ لوگوں کے مفادات کومقدم رکھا ہے اورآئندہ بھی جہاںتک ممکن ہوجائز مطالبات پرہم اخبار فروش بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔

ڈائریکٹر آپریشنزنے کہا کہ ایکسپریس ٹریبیون سے اخبار فروشوں کے معاشی حالات میں بہتری آئے گی کیوں کہ یہ ایک ایسا اخبار ہے جس میں قاری کوقومی اوربین الاقوامی خبریں اورتبصرے بیک وقت پڑھنے کو ملیں گے۔اس موقع پر ریجنل منیجر سرکولیشن احسان اﷲ نے کہاکہ اخباری صنعت سے وابستہ افراد کے لیے آج خوشی کا دن ہے کیوںکہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے انگریزی اخبارکی لانچنگ ہوگئی ہے۔ اخبار فروش یونین کے عہدیداروں نے کہا کہ آج کادن اخبار فروشوں کیلیے ایک تاریخی دن ہے اور ایکسپریس ٹریبیون کی لانچنگ سے ہاکرزکوکمانے کے زیادہ مواقع فراہم ہوں گے۔

انھوں نے کہاکہ ایکسپریس میڈیاگروپ نے ہمیشہ ہاکر ز کواپنے خاندان کے ایک فرد کادرجہ دیاہے اورہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی،واضح رہے کہ ایکسپریس ٹربیون پہلے ہی کراچی،لاہوراوراسلام آبادسے شائع ہورہاہے جس میں انٹرنیشنل ہیرالڈٹریبیون کے صفحات بھی شامل ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔