سماجی رہنما کے قاتل گرفتار کیے جائیں

بادی النظر میں لگتا ہے کہ سازش کے تحت کراچی کا امن تباہ کیا جارہا ہے


Editorial May 10, 2016
سندھ انتظامیہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا بلا تاخیر نوٹس لے اور خرم ذکی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: نارتھ کراچی میں فائرنگ کر کے قتل کیے جانے والے کراچی کے معروف سماجی رہنما خرم ذکی کو آہوں اور سسکیوں میں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ کراچی میں ٹارگٹ کلرز پھر سے فعال ہوگئے، خرم ذکی کے سفاکانہ قتل کی یورپی یونین کے وفد نے بھی مذمت کی ۔ مقتول سماجی رہنما کے اہلخانہ ، علاقہ مکین اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی جانب سے میت کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج دھر نا دیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ۔ مظاہرین نے مقتول کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے انھیں کیفر کردار تک پہنچانے کامطالبہ کیا ۔

قتل میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے، ادھر سرسید ٹاؤن پولیس نے خرم ذکی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ہی کریک ڈاؤن کی ہدایت کریں ۔ سابق صدر آصف زرداری نے خرم کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بادی النظر میں لگتا ہے کہ سازش کے تحت کراچی کا امن تباہ کیا جارہا ہے ، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی اس سمت میں خدشہ ظاہر کیا ہے، ادھر شہر قائد میں پر تشدد واقعات میں 3افراد جاں بحق، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی سمیت گینگ وار کارندوں کی لیاری میں دو دستی بم حملوں سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔ سندھ انتظامیہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا بلا تاخیر نوٹس لے اور خرم ذکی کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

مقبول خبریں