کراچی میں 50 یونین کمیٹیوں؛ 18یوسیز کی مخصوص نشستوں پرمقابلہ کل ہوگا

سید اشرف علی  منگل 10 مئ 2016
ضلع وسطی ،کورنگی میں ایک ایک، شرقی 10، غربی 17، جنوبی 12، ملیر کی 9 یونین کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کونسل کی 18 یوسی کیلیے پولنگ ہو گی  فوٹو: فائل

ضلع وسطی ،کورنگی میں ایک ایک، شرقی 10، غربی 17، جنوبی 12، ملیر کی 9 یونین کمیٹیوں اور ڈسٹرکٹ کونسل کی 18 یوسی کیلیے پولنگ ہو گی فوٹو: فائل

 کراچی:  کراچی میں 50 یونین کمیٹیوں اور 18 یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان کل (بدھ 11 مئی کو) انتخابی مقابلہ ہوگا، منتخب بلدیاتی نمائندے خفیہ رائے شماری کے تحت اپناووٹ کاسٹ کریں گے۔

158یونین اور 20 یونین کونسلوںکی مخصوص نشستیں بلامقابلہ جیتی جا چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے یونین کمیٹیوں و یونین کونسلوںکی مخصوص نشستوں پر انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کردی گئی ہے۔ ضلع وسطی کی 51 یونین کمیٹیوں میں سے 50 یونین کمیٹیوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، صرف ایک یونین کمیٹی نمبر 44 پر محنت کش، اقلیت اور نوجوان نشست پر انتخابات ہوں گے جبکہ خواتین کی نشستیں بھی بلامقابلہ جیتی جا چکی ہیں۔ ضلع کورنگی کی 37 یونین کمیٹیوں میں سے صرف ایک یونین کمیٹی پر انتخابات ہوں گے۔

دیگر 36یونین کمیٹیاں بلامقابلہ جیتی جاچکی ہیں۔ ضلع شرقی میں 10 یونین کمیٹیوں میں انتخابات ہوں گے، دیگر 20 یونین کمیٹیوں میں امیدواروں نے تمام کیٹیگریزمیںبلامقابلہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ضلع غربی میں 29 یونین کمیٹیوں کی تمام کیٹیگریزپرامیدواروںکوبلامقابلہ کامیابی مل چکی ہے، 17یونین کمیٹیوںمیںانتخابات ہوں گے تاہم یہاںبھی ملاجلا رجحان ہے۔

مختلف یونین کمیٹیوںمیںکچھ کیٹیگریز بلامقابلہ جیتی جاچکی ہیںجبکہ بقیہ کیٹیگریز پر انتخابی مقابلہ ہو گا۔ ضلع جنوبی میں19یونین کمیٹیاںبلامقابلہ جیتی جا چکی ہیں 12 پرانتخابی مقابلہ ہوگا۔ ضلع ملیرکی9یونین کمیٹیوں میں انتخابی مقابلہ ہو گا جبکہ دیگر4پربلامقابلہ کامیابی مل چکی ہے، ڈسٹرکٹ کونسل میں 20 یونین کونسلوں کی مخصوص نشستیں بلامقابلہ جیتی جاچکی ہیں جبکہ 18 یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوںپرانتخابی مقابلہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔