- پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے 20 سال سے لاپتہ بھارتی خاتون کو اہل خانہ سے ملوادیا
- 9 محرم الحرام کے جلوس پُرامن انداز میں اختتام پذیر
- ارشد ندیم اولمپک ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے
- مری جانے والے تمام سیاحوں کیلئے ’ہوٹل کی بکنگ‘ لازمی قرار
- سندھ کی ووٹر فہرستوں میں 100سے142عمر کے 20 ہزار افراد کا انکشاف
- فوج میں اعلیٰ عہدوں پرتبادلے؛ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپورتعینات
- پی ٹی آئی نے 13 اگست کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا
- پنجاب حکومت کا 25 مئی کے پرتشدد واقعات پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ
- نیو میکسیکو میں مزید مسلمانوں کے قتل کا خدشہ؛ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
- فوج کے خلاف مہم عمران نیازی کی پارٹی نے چلائی، وزیر داخلہ
- پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض
- آج بھی بازار سے کم قیمت پر دالیں فراہم کررہے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ
- ڈھائی کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان بلوچستان سے کراچی لانے کی کوشش ناکام
- صوابی میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد
- غزہ؛ اسرائیل اور اسلامک جہاد کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا
- روہڑی؛ جلوس میں دم گھٹنے سے 6 عزادار جاں بحق اور درجنوں بے ہوش
- کراچی میں ڈاکو نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ لیا
- ہیلی کاپٹر حادثے پر توہین آمیز مہم کی تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی افسران بھی شامل
- اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمرخالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک
- ارشد ندیم کیلیے گولڈ میڈل جیتنے پر 50لاکھ روپے انعام
سندھ سے ہندو برادری ہجرت نہیں کر رہی ،مولابخش چانڈیو

پاکستان نہیںبلکہ نوازشریف بے یقینی کی صورتحال کاشکارہیں،وفاقی وزیر،حیدرآبادمیں خطاب. فوٹو: فائل
کراچی: سینیٹر مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ سے ہندو برادری کے لوگ یاترا کیلیے بھارت ضرور جاتے ہیں اور ان میں سے بعض لوگ بھارت میں ٹھہر بھی جاتے ہونگے لیکن اسے سندھ سے ہندوئوں کی بڑے پیمانے پر ہجرت کا نام نہیں دیا جا سکتا ۔ یہ بات انھوں نے بی بی سی اردو کو ایک انٹرویو میں کہی۔
صدر پاکستان نے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کو اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا جسے سندھ کی ہندو برادری کو در پیش مسائل پر تحقیقات کرنے اور سفارشات تجویز کرنے کیلیے صدر پاکستان نے مقرر کیا تھا ۔ کمیٹی میں ایک ہندو رکن بھی شامل تھے ۔ کمیٹی کا قیام اس وقت عمل میں لایا گیا تھا جب ہندو لڑکیوں کے اپنے والدین کی رضا مندی کے بغیر اپنے گھروں سے چلے جانے اور مسلمان ہو کر شادی کرنے کے یکے بعد کئی واقعات پیش آئے تھے ۔ ایسی لڑکیوں کے والدین نے لڑکیوں کے اغوا کا الزام عائد کیا تھا۔ سینیٹر مولا بخش اور دیگر اراکینِ کمیٹی نے سندھ بھر میں سرکردہ ہندو شخصیات سے ملاقاتیں کر کے اپنی رپورٹ مرتب کی جو صدرِ پاکستان کو پیش کر دی گئی ہے ۔ سندھ میں ہندو برادری یوں تو ہر شہر اور ہر علاقے میں موجود ہے لیکن ضلع جیکب آباد اور کشمور سے برادری کے زیادہ ہی لوگ یاترا کیلیے بھارت جاتے ہیں ۔
اسی طرح ضلع تھرپارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ کے علاقوں سے بھی لوگ جاتے ہیں جن میں اکثریت ہندو برادری کے ان لوگوں کی ہوتی ہے جنھیں برادری میں اچھوت کہا جاتا ہے ۔ یاترا کرانے کیلیے ٹور آپریٹر کے گروپ قائم ہیں۔ جیکب آباد کے ایک ٹور آپریٹر منوہر چائولا کا کہنا ہے کہ یاترا کیلیے جانے والوں کے بھارت جانے کے انتظامات کرنے اور ویزا دلانے کا کام ٹور آپریٹر کرتے ہیں اور اپنی خدمات کو وہ معاوضہ وصول کرتے ہیں ۔ منوہر کہتے ہیں کہ 3 سے 4 ہزار روپے فی کس معاوضہ لیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔