تحریک انصاف کے جلسے کے بعد کھلاڑی قابو سے باہر بھگدڑ مچنے سے 3 افراد زخمی

عمران خان کے خطاب کے بعد کارکنان نے باہر نکلتے وقت داخلی دروازے کا ایک حصہ ہی توڑ ڈالا۔


ویب ڈیسک May 11, 2016
عمران خان کے خطاب کے بعد کارکنان نے باہر نکلتے وقت داخلی دروازے کا ایک حصہ ہی توڑ ڈالا۔

تحریک انصاف کے جلسے میں اسٹیڈیم کے گیٹ کا ایک حصہ گرنے سے بھگدڑ مچ گئی جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تحریک انصاف کے بنوں میں ہونے والے جلسے میں ایک بار پھر بدنظمی دیکھنے میں آئی اور عمران خان کے خطاب کے بعد کارکنوں کو کنٹرول کرنا انتظامیہ کے بس سے باہر ہو گیا۔ عمران خان کا خطاب ختم ہوتے ہی جب کارکنان نے گراؤنڈ سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو اس دوران زور آزمائی میں داخلی دروازے کا ایک حصہ ٹوٹ گیا جس سے دروازہ نیچے گر گیا جب کہ واقعے کےبعد بھگدڑ مچنے سے 3 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں بھی بدنظمی دیکھنے میں آئی جب کہ 2 سال پہلے تحریک انصاف کے جلسے میں بھگدڑ کی وجہ سے 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مقبول خبریں