کتاب لکھ رہی ہوں دکھ دینے والوں کا تفصیلی ذکر کروں گی، میرا

شوبز ڈیسک  جمعرات 12 مئ 2016
 میری فلم ہوٹل بھی کل ریلیز ہوجائے گی اس کے بعد میرے پاس کوئی کام نہیں ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

میری فلم ہوٹل بھی کل ریلیز ہوجائے گی اس کے بعد میرے پاس کوئی کام نہیں ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

 لاہور:  اداکارہ میرا جن کی فلم ہوٹل کل نمائش کے لیے پیش ہونے جارہی ہے نے کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری سے جلد ہی چھوٹا سا وقفہ لیں گی اور ان دنوں اپنی کتاب لکھ رہی ہیں۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویوکے دوران کہی ۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ میری فلم ہوٹل بھی کل ریلیز ہوجائے گی اس کے بعد میرے پاس کوئی کام نہیں ہے اس لیے انڈسٹری سے تھوڑا وقفہ کروں گی اپنی کتاب کے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ میں ان دنوں ایک کتاب لکھ رہی ہوں جس میں میرے ساتھ جڑی ہرشخصیت دل کے قریب ہرواقعہ اور ایسے افرادجن سے مجھے دکھ پہنچے اور جن کی وجہ سے میں اس حال میں ہوں کے متعلق تفصیل سے لکھوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔