میرعلی: شمالی وزیرستان میں ریموٹ بم دھماکے سے 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 18 نومبر 2012
 میر علی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے گشتی قافلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا، فوٹو: فائل

میر علی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے گشتی قافلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا، فوٹو: فائل

میر علی: شمالی وزیرستان میں ریموٹ بم دھماکے سے دو سیکورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں شدت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کے گشتی قافلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے نشانہ بنایا، واقعے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔