ایشوریا نے مودی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

شوبز ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2016
مودی ایک انتھک اور بہادر لیڈر کا نام ہے وہ بین الاقوامی لیڈروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتے ہیں، اداکارہ:فوٹو : فائل

مودی ایک انتھک اور بہادر لیڈر کا نام ہے وہ بین الاقوامی لیڈروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتے ہیں، اداکارہ:فوٹو : فائل

ممبئی:  بھارت کی سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن کو نہ جانے کیا سوجھی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یک تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔

ایک جریدے کو انٹرویو میں ایشوریا رائے بچن نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنی دوسالہ حکومت میں بھارتی عوام کے لیے جو کام کیے ہیں وہ پہلی حکومتوں کے دور میں نظر نہیں آئے اسی وجہ سے عوام مودی حکومت کو پسند کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مودی ایک انتھک اور بہادر لیڈر کا نام ہے وہ بین الاقوامی لیڈروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔