ملک میں افراتفری کی بنیادی وجہ اداروں کا خاتمہ ہے رضا ربانی

ریاست کی تحویل میں موجود افراد کی ہلاکتیں ہورہی ہیں، چیرمین سینیٹ


ویب ڈیسک May 13, 2016
ریاست کی تحویل میں موجود افراد کی ہلاکتیں ہورہی ہیں، چیرمین سینیٹ - فوٹو: آن لائن

چیرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیوب سسٹم اور ٹیسٹ ٹیوب گورنمنٹ کامیاب نہیں ہوگی جب کہ ملک میں افراتفری کی بنیادی وجہ اداروں کا خاتمہ ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری کے عالم کی بنیادی وجہ اداروں کا خاتمہ ہے، اسٹیک ہولڈرز،سیاسی جماعتیں اور صحافی تنظیمیں سوچیں کہ وفاق کس نہج پر ہے جب کہ بلوچستان کی صورتحال کے وفاق پراثرات کے مسئلے پرہم غورنہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیوب سسٹم اور ٹیسٹ ٹیوب گورنمنٹ کامیاب نہیں ہوگی جب کہ آئین کے آرٹیکل 6 کی جگہ پاکستان کےغریب اور غیور عوام نے لے لی ہے اور وہی آئین کا دفاع کریں گے۔

رضاربانی کا کہنا تھا کہ ضیاء کے دور میں طلبا تنظیموں پر پابندی لگائی گئی جس کا مقصد سیاسی جماعتوں کی نرسری کو ختم کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی تحویل میں موجود افراد کی ہلاکتیں ہورہی ہیں۔

مقبول خبریں