ہدایتکار’’اظہر‘‘ سے میچ فکسنگ سین نکالنے پر رضامند

شوبز ڈیسک  ہفتہ 14 مئ 2016
 امکان ہے کہ فلم میں اظہرالدین کے میچ فکسنگ کا سین نہیں ہوگا۔ فوٹو : فائل

امکان ہے کہ فلم میں اظہرالدین کے میچ فکسنگ کا سین نہیں ہوگا۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم ‘‘اظہر’’ سے میچ فکسنگ سین نکالنے کی درخواست کی جس پر ہدایتکار نے مثبت اشارے دیے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر اظہر الدین کی زندگی پربننے والی فلم ‘‘اظہر’’ سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے تاہم سابق بھارتی کپتان کو فلم ریلیز ہونے سے قبل جب دکھائی گئی تو میچ فکسنگ کا منظر دیکھ کر وہ دلبرداشتہ ہوگئے جسکے بعد انھوں نے فلم کے ہدایتکار سے میچ فکسنگ کا منظر ہٹانے کی درخواست کی۔ہدایتکار ٹونی ڈسوزا نے اظہرالدین کی درخواست کو رد کرنے کے بجائے انھیں میچ فکسنگ کا سین نکالنے کی یقین دہانی کرادی۔ امکان ہے کہ فلم میں اظہرالدین کے میچ فکسنگ کا سین نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔