- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
سلمان خان اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کو نظر انداز کرنے لگے
ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان فلم نگری کے سنجو بابا سنجے دت سے کترانے لگے۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سنجے دت کی آپس میں گہری دوستی کے ساتھ ساتھ بھائی چارے کا رشتہ قائم تھا اور جیل میں قید کے دوران بھی دونوں میں خط و کتابت کا سلسلہ جاری رہا تھا لیکن سنجو بابا کی جیل سے رہائی کے بعد دونوں کے تعلقات پر برف جمنے لگی ہے جس کے بعد سلو میاں سنجو بابا کو نظر انداز کرنے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد گرینڈ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن جیل سے رہائی کے بعد دبنگ خان نے پارٹی تو کیا سنجے دت سے ملنا بھی گوارا نہیں کیا اور اب سلو میاں نے سنجو بابا کو تقریبات میں نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فلم ’’باغی‘‘ کی کامیابی کی خوشی میں منقعد کی گئی تقریب میں فلم نگری کی مشہور شخصیات نے شرکت کی تاہم یہاں بھی سنجے دت کے پارٹی سے جانے کے فوری بعد سلمان خان کی آمد ہوئی جس کے بعد ایک بار پھر دونوں اداکاروں کی ناراضی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت میں ناراضی کی وجہ سنجوبابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیرکپور کو قرار دیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔