سلمان خان اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کو نظر انداز کرنے لگے

ویب ڈیسک  جمعـء 13 مئ 2016
 سلمان خان اور سنجے دت میں ناراضی کی وجہ  سنجوبابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیرکپور کو قرار دیا جارہا ہے، فوٹو:فائل

سلمان خان اور سنجے دت میں ناراضی کی وجہ سنجوبابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیرکپور کو قرار دیا جارہا ہے، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان فلم نگری کے سنجو بابا سنجے دت سے کترانے لگے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور سنجے دت کی آپس میں گہری دوستی کے ساتھ ساتھ بھائی چارے کا رشتہ قائم تھا اور جیل میں قید کے دوران بھی دونوں میں خط و کتابت کا سلسلہ جاری رہا تھا لیکن سنجو بابا کی جیل سے رہائی کے بعد دونوں کے تعلقات پر برف جمنے لگی ہے جس کے بعد سلو میاں سنجو بابا کو نظر انداز کرنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے ساتھی اداکار سنجے دت کی جیل سے رہائی کے بعد گرینڈ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن جیل سے رہائی کے بعد دبنگ خان نے پارٹی تو کیا سنجے دت سے ملنا بھی گوارا نہیں کیا اور اب  سلو میاں نے سنجو بابا کو تقریبات میں نظر انداز کرنا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز فلم ’’باغی‘‘ کی کامیابی کی خوشی میں منقعد کی گئی تقریب میں فلم نگری کی مشہور شخصیات نے شرکت کی تاہم یہاں بھی سنجے دت کے پارٹی سے جانے کے فوری بعد سلمان خان کی آمد ہوئی جس کے بعد ایک بار پھر دونوں اداکاروں کی ناراضی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔

واضح رہے کہ  سلمان خان اور سنجے دت میں ناراضی کی وجہ سنجوبابا کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیرکپور کو قرار دیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔