عرفان خان کی پریانکا کے لیے دل کھول کرتعریف

شوبز ڈیسک  ہفتہ 14 مئ 2016
پریانکا چوپڑا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کی کامیابیوں پر ہم سب کو فخر ہے، عرفان خان فوٹو : فائل

پریانکا چوپڑا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کی کامیابیوں پر ہم سب کو فخر ہے، عرفان خان فوٹو : فائل

ممبئی: ممتاز بالی وڈ اداکار عرفان خان خو بھی کسی سے کم نہیں ہیں لیکن وہ دوسروں کی تعریف میں بھی کنجوسی سے کام نہیں لیتے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں عرفان خان سے جب ہالی وڈ میں کام کرنے والے بھارتی اداکاروں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اس فہرست میں نمبر ون قراردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پریانکا کو بالی وڈ اور ہالی وڈ میں تھوڑے سے عرصے میں جو مقام ملا ہے وہ اس کی حقدار ہیں۔عرفان خان کا مزید کہنا تھاکہ پریانکا چوپڑا ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں ان کی کامیابیوں پر ہم سب کو فخر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔