شانگلہ کے قریب کارکھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار کار بشام سے کوہستان جارہی تھی، پولیس

HARIPUR:
شاہراہ قراقرم پر چکائی کے مقام پر کار کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق شانگلہ کے قریب شاہراہ قراقرم پر چکائی کے مقام پر کار تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی دونوں افراد بھی دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار کار بشام سے کوہستان جارہی تھی جب کہ لاشوں کو کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔
Load Next Story