بالی وڈ سنگر الکا یاگنک ویزہ نہ ملنے پر کراچی نہ آسکیں

شوبز رپورٹر  اتوار 15 مئ 2016
الکا یاگنک کی جگہ راحت نے پرفارم کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھرحاضرین کوجھومنے پرمجبورکردیا۔  فوٹو: فائل

الکا یاگنک کی جگہ راحت نے پرفارم کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھرحاضرین کوجھومنے پرمجبورکردیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: بالی وڈ سنگرالکا یاگنک ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے شومیں پرفارمنس کے لیے پاکستان نہ آسکیں۔ جس کے بعد شوآرگنائزرز نے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارر احت فتح علی خاں کو پرفارمنس کے لیے سائن کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کی شب کراچی کے ایک فائیواسٹارہوٹل میں منعقد کیے جانے والے شوکے لیے بالی وڈ سنگرالکایاگنک کوپرفارمنس کے لیے سائن کیا گیا تھا لیکن ایک طرف انھیں ویزہ نہ ملا اوردوسری جانب وہ تیرہ برس بعد پھر امید سے ہیں جس کی وجہ سے انھوں نے پاکستان میں اپنے آرگنائزرز کوباقاعدہ آگاہ کردیا تھا۔الکا یاگنک کی جگہ راحت نے پرفارم کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھرحاضرین کوجھومنے پرمجبورکردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔