سیاست میں آکر بے عزت نہیں ہونا چاہتی، روینہ ٹنڈن

شوبز ڈیسک  اتوار 15 مئ 2016
 اداکارہ کی حیثیت سے جو عزت ملی ہے وہ سیاست کی نزر ہر گز نہیں کرسکتی، اداکارہ فوٹو: فائل

اداکارہ کی حیثیت سے جو عزت ملی ہے وہ سیاست کی نزر ہر گز نہیں کرسکتی، اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی فلموں میں کئی ایسے کردار کیے ہیں جن میں ان کا واسطہ سیاستدانوں سے پڑتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں وہ سیاستدانوں سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتیں۔

ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ انھیں بہت مرتبہ کہا گیا کہ وہ سیاست میں آجائیں لیکن وہ کہتی ہیں کہ سیاست میں آنے کا دور دور تک کوئی ارادہ نہیں۔روینہ کے مطابق آج کے سیاست دانوں کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں۔ اداکارہ کی حیثیت سے انھیں جو عزت ملی ہے وہ اسے سیاست کی نزر ہر گز نہیں کرسکتیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔