کالج میں لڑکے مجھے ’’ہیروئن‘‘کہہ کر بلاتے تھے،ریچا چڈھا

شوبز ڈیسک  پير 16 مئ 2016
فلم نگری میں آنے سے پہلے کی زندگی اور اب کی میری زندگی میں کئی تبدیلیاں آچکی ہیں، اداکارہ فوٹو:فائل

فلم نگری میں آنے سے پہلے کی زندگی اور اب کی میری زندگی میں کئی تبدیلیاں آچکی ہیں، اداکارہ فوٹو:فائل

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ ریچا چڈھا وہ بہت تھوڑے سے عرصے میں زندگی کے نشیب وفراز کو سمجھ گئی ہیں۔

29سالہ اداکارہ کو فلم انڈسٹری میں قدم رکھے آٹھ سال ہوئے ہیں۔ایک انٹرویو میں ریچا چڈھا نے کہا کہ زندگی کی اونچ نیچ کو سمجھنے کے لیے سالوں درکار نہیں ہوتے انسان اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات سے بہت کچھ سمجھ جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلم نگری میں آنے سے پہلے کی زندگی اور اب کی میری زندگی میں کئی تبدیلیاں آچکی ہیں۔انھوں نے کہا کالج میں لڑکے میری خوبصورتی اور فیشن کی وجہ سے مجھے’’ہیروئن‘‘کہتے تھے اور میں خوش ہوتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔