پمز اسپتال میں زیادتی کا نشانہ بننے والی معذور لڑکی انتقال کرگئی

لڑکی دل، دماغ اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھی اور تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکی، ڈاکٹر جاوید اکرم


ویب ڈیسک May 16, 2016
لڑکی دل، دماغ اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھی اور تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکی، ڈاکٹر جاوید اکرم، فوٹو؛ فائل

SARGODHA: پمز اسپتال کے آئی سی یو میں تعینات ملازم کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی معذور لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں گزشتہ ماہ معذور لڑکی کو تشویشناک حالت میں لایا گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج اسی وارڈ میں تعینات کرشن کمار نامی میل نرس نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔

پمز اسپتال میں لڑکی کا علاج جاری تھا کہ اس دوران وہ جانبر نہ ہوسکی۔ وائس چانسلر پمز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے لڑکی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی دل ، دماغ اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھی جس کے باعث وہ انتقال کرگئی۔ اسپتال انتظامیہ نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحفین کے حوالے کردیا۔

مقبول خبریں