یامی گوتم ہریتک روشن کی تعریفوں کے پل باندھنے لگیں

شوبز ڈیسک  منگل 17 مئ 2016
ہریتک غیر معمولی انرجی کے مالک ہیں اور وہ سیٹ پر بالکل نہیں تھکتے، اداکارہ فوٹو : فائل

ہریتک غیر معمولی انرجی کے مالک ہیں اور وہ سیٹ پر بالکل نہیں تھکتے، اداکارہ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ یامی گوتم جو اپنی نئی فلم’’قابل‘‘میں ہریتک روشن کیساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں ۔

ہریتک روشن سے اتنی متاثر ہوئی ہیں ان کی تعریفوں کے پل باندھنے شروع کردیے ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں یامی گوتم کا کہنا تھا کہ ہریتک روشن کے ساتھ کام کا تجربہ بہت زبردست رہا یامی گوتم کے مطابق ہریتک روشن غیر معمولی انرجی کے مالک انسان ہیں وہ سیٹ پر بالکل بھی نہیں تھکتے۔

ان کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے کواسٹارز کا بہت خیال رکھتے ہیں مجھے بھی انھوں نے بہت رہنمائی دی۔یہاں تک کہ شوٹنگ کے دوران میں کئی بار تھک کے بیٹھ جاتی تھی تو وہ میرے پاس آکر میرا حال پوچھتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔