سیف علی خان کی بیٹی سارہ نے گریجویشن کرلیا؛ جلد بالی ووڈ میں انٹری دیں گی

شوبز ڈیسک  جمعرات 19 مئ 2016
اپنی بیٹی پر فخر ہے اور وہ جلد ہی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی ووڈ میں انٹری دیں گی، سیف:فوٹو : فائل

اپنی بیٹی پر فخر ہے اور وہ جلد ہی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی ووڈ میں انٹری دیں گی، سیف:فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وود اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے نیویارک کی کولمبیا یونویرسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی۔

بالی وود اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے نیویارک کی کولمبیا یونویرسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی ہے اور اب وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی قسمت آزمائیں گی۔ اس بات کا انکشاف سارہ کی طرف سے انسٹاگرام پر اکیڈمک ڈریس میں ملبوس اپنی تصویر جاری کرنے پر ہوا۔

اس سلسلے میں سیف علی خان نے کہا ہے کہ انھیں اپنی بیٹی پر فخر ہے اور وہ جلد ہی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی ووڈ میں انٹری دیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔