سالانہ 40ہزارخواتین بریسٹ کینسرسے ہلاک ہوجاتی ہیں

ایکسپریس اردو  ہفتہ 21 جولائی 2012
25ہزار خواتین دوران حمل پیچیدگیوںکے باعث ہلاک ہوتی ہیں،ڈاکٹرنصرت اقبال۔ فائل فوٹو

25ہزار خواتین دوران حمل پیچیدگیوںکے باعث ہلاک ہوتی ہیں،ڈاکٹرنصرت اقبال۔ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) خواتین برانچ کی مرکزی صدر ڈاکٹر نصرت اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 40 ہزار خواتین بریسٹ کینسرکے سبب جبکہ25ہزار خواتین دوران حمل ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوجاتی ہیں،

خواتین کی صحت کے حوالے سے پیما کے تحت ویمن ہیلتھ ایجوکیشن اور ویمن سیلف کیئر پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے،انھوں نے کہا کہ پیما خواتین برانچ خواتین کے مسائل کو اجاگر کرکے ان کو حل کرنے اوربحیثیت ڈاکٹر اپنی پیشہ ورانہ و معاشرتی ذمے داریوںکی انجام دہی کے لیے سرگرم عمل ہے ،

پیما کے شعبہ ہیلتھ ایجوکیشن کے بنیادی مقاصد میں مائوں اور بچوںکو صحت وصفائی کی تعلیم و تربیت صحت کے بنیادی اصولوں وبیماریوں اور ان کے سدباب سے آگہی متوازن غذا کیا ہے اور کم آمدنی میں اس کا حصول سے متعلق گائیڈنس شامل ہے،

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔