ساحلی علاقوں پر رہنے والے لمبی عمر پاتے ہیں ،تحقیق

ایکسپریس اردو  ہفتہ 21 جولائی 2012
قدرتی طور پر ماحول کے سبب ان پر بے شمار بیماریوں کا حملہ بھی نہیں ہوتا،ماہرین

قدرتی طور پر ماحول کے سبب ان پر بے شمار بیماریوں کا حملہ بھی نہیں ہوتا،ماہرین

لندن: برطانوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق ساحل سمندر پر رہنے والے زیادہ صحت مند زندگی گزارتے ہیں اور یہ لوگ لمبی عمر پاتے ہیں ۔طبی ماہرین کی تازہ ریسرچ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ ساحل سمندر کے قریب رہنے والوں کی جسمانی اور ذہنی حالت ساحل سے دوررہنے والوں کی نسبت بہت زیادہ بہتر ہوتی ہے ۔

ماہرین نے اس حوالے سے کئی برسوں پر محیط مطالعاتی تجزیاتی رپورٹس کے ساتھ ان مقامات کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ سمندر کے قریب پڑائو رکھنے والوں کی زندگی انتہائی آسان ہوجاتی ہے ۔انھیں دیگر علاقوں میں رہنے والوں کی طرح بے شمار بیماریوں کا حملہ بھی نہیں ہوتا ان کی قوت مدافعت بھی زیادہ ہوتی ہے ۔ان میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت بڑھ جاتی ہے ۔ساحلی علاقوں کے لوگوں کی عمریں بھی اسی لیے زیادہ ہوتی ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔