ارجن کپور سمیت کسی سے عشق نہیں لڑا رہی، جیکولین فرننڈس

شوبز ڈیسک  ہفتہ 21 مئ 2016
 لڑکی جب کسی سے ہنس کے بات کرتی ہے تو لوگ اسے افیئر سمجھتے ہیں،اداکارہ  فوٹو : فائل

 لڑکی جب کسی سے ہنس کے بات کرتی ہے تو لوگ اسے افیئر سمجھتے ہیں،اداکارہ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ جیکولین فرننڈس ایک بار پھر ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ معاشقے کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔

30سالہ اداکارہ نے خود کو ارجن کپور کے ساتھ جوڑے جانے کی اطلاعات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ اکیلی لڑکی جب کسی سے ہنس کے بات کرتی ہے تو دیکھنے والے سمجھتے ہیں اس کے ساتھ افیئر چل رہا ہے۔

جیکولین نے مزید کہا کہ میں ایسی بے سروپا باتوں پر کان نہیں دھرتی۔ان کا کہنا تھا کہ ارجن کپور سمیت کسی سے عشق نہیں لڑا رہی،البتہ وہ جب کسی سے پیار کریں گی تو چھپائیں گی نہیں،کیونکہ یہ چھپانے کی چیز نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ارجن اور میں نے اپنے حوالے سے ہونے والی باتوں کو کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔