کوسٹ گارڈ کا گاڑی پرچھاپہ،10کلوہیروئن برآمد

ایکسپریس اردو  ہفتہ 21 جولائی 2012
 2 ملزمان گرفتار،تحقیقات کا آغاز، عالمی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت کروڑوں روپے ہے  فائل فوٹو

2 ملزمان گرفتار،تحقیقات کا آغاز، عالمی مارکیٹ میں ہیروئن کی قیمت کروڑوں روپے ہے فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈ نے اوتھل میںکارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے10کلو ہیروئن برآمد کرلی،برآمدکردہ ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ،کوسٹ گارڈ کے ترجمان میجر ظفر نے ایکسپریس کو بتایا کہ کوسٹ گارڈ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات اوتھل اور گوادر اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی

جس پر کوسٹ گارڈ نے گوادر جانے والی شاہراہ پر اسنیپ چیکنگ کا آغاز کردیا ، اسی دوران ایک گاڑی میں ٹین کے ڈبے لے جائے جارہے تھے جن کی تلاشی لی گئی تو اس میں کیپسول میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کی گئی ، ہیروئن کا مجموعی وزن10کلو گرام جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ، میجر ظفر کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان کوگرفتارکرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔