سشمیتا سین کو بھارت کی پہلی مس یونیورس بننے پر فخر

شوبز ڈیسک  اتوار 22 مئ 2016
21مئی 1994ء کے دن کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے مشکل ہے،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

21مئی 1994ء کے دن کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے مشکل ہے،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: آج سے پورے22برس پہلے 1994میں بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کو بھارت کی پہلی مس یونیورس بننے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

سشمیتا سین 21مئی 1994کے اس دن کو یاد کر کے بہت خوش ہیں۔ٹوئٹر پرحسینہ عالم بننے کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے وہ لکھتی ہیں کہ بھارت کی پہلی مس یونیورس بننا میرے لیے بہت بڑے فخر کی بات ہے۔اس دن یہ اعزاز پاکر میرے لیے اپنی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہورہا تھا۔سشمیتا مزید کہتی ہیں کہ میرے لیے وہ لمحات ناقابل فراموش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔