دوسرے دوستانہ انٹرنیشنل فٹبال میچ میں سنگاپور نے پاکستان کو 4-0 سے مات دیدی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 20 نومبر 2012
پاکستانی ٹیم پہلا مقابلہ بھی 0-1 سے ہارگئی تھی۔  فوٹو: فائل

پاکستانی ٹیم پہلا مقابلہ بھی 0-1 سے ہارگئی تھی۔ فوٹو: فائل

کراچی: دوسرے اور آخری دوستانہ انٹرنیشنل فٹبال میچ میں سنگاپور نے پاکستان کو 4-0 سے مات دے دی۔

ٹیم پہلا مقابلہ بھی 0-1 سے ہارگئی تھی، سنگاپور نے کھیل کے دوسرے منٹ میں شی جیائی کے گول کی بدولت کھاتہ کھولا، 30 ویں منٹ میں خیرالامری نے برتری دگنی کردی، وقفے تک گرین شرٹس کو 0-2 کا خسارہ رہا، دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم کے شہیرالاسحاق نے 77 اور الیکسینڈر ڈیورک نے88 ویں منٹ میں گیند کو جال کی راہ دکھا دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔