سلمیٰ آغا کی بھارت میں اوورسیز سٹیزن کارڈ کے لیے درخواست

شوبز ڈیسک  منگل 24 مئ 2016
 انڈین وزارت داخلہ پاکستانی گلوکارہ کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے،ذرائع  فوٹو : فائل

 انڈین وزارت داخلہ پاکستانی گلوکارہ کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے،ذرائع فوٹو : فائل

ممبئی:  پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا نے بھارت میں اوورسیز سٹیزن کارڈ کے حصول کے لیے درخواست دیدی ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق وزارت داخلہ سلمیٰ آغا کی او سی آئی کے لیے دی گئی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔بھارتی حکام کے مطابق اس کارڈ کی وجہ سے سلمیٰ اغا جب چاہیں گی بھارت آجا سکیں گی اور بھارت میں جتنے عرصے تک قیام کرنا ہوگا بلاروک ٹوک کرسکیں گی۔سلمیٰ آغااس وقت برطانوی شہریت رکھتی ہیں۔

انھوں نے کئی بالی وڈ فلموں کے لیے گیت بھی گائے ہیں۔ذرائع کے مطابق سلمیٰ آغا کی طرف سے او سی آئی کے لیے دی گئی درخواست کا بھارتی وزارت داخلہ کے حکام جائزہ لے رہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس پر جلد کوئی فیصلہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔